اپریل 3, 2025

چیئرمین تحریک انصاف زمان پارک سے گرفتار

سیاسیات- توشہ خانہ کیس میں 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف کو زمان پارک سے گرفتار کرلیا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جارہا ہے جہاں سے ان کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائیگا۔

چئیرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں قید کیا جائے گا۔ عمران خان کو جیل میں ہائی سیکورٹی زون میں لاک اپ میں رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کارروائی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × two =