ستمبر 16, 2024

چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر موبائل فون سروس بند رہے گی

سیاسیات- پنجاب بھر میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر موبائل فون سروس بند رہے گی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے کے 10 اضلاع میں جزوی طور پر موبائل فون سروس معطل ہوگی، ان اضلاع میں مجالس کے مقامات پر صبح 5 تا رات 11 بجے موبائل سروس بند رہے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ ان اضلاع میں راولپنڈی، جھنگ، لیہ، سرگودھا، بھکر، میانوالی، گجرات، گوجرانولہ، چکوال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں جہاں موبائل فون سروس جزوی طور پر بند رہے گی۔

ترجمان کے مطابق اس حوالے سے صوبائی محکمہ داخلہ نے پولیس کی درخواست پر وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × two =