فروری 10, 2025

چمن میں جیل پر نہیں بلکہ جوڈیشل لاک اپ پر حملہ ہوا۔ آئی جی بلوچستان

سیاسیات-آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان کا کہنا ہےکہ چمن میں جیل پر نہیں بلکہ جوڈیشل لاک اپ پر حملہ ہوا۔

آئی جی جیل بلوچستان شجاع الدین کاسی نے بتایا کہ چمن میں جیل پر نہیں بلکہ جوڈیشل لاک اپ پر حملہ ہوا ہے جس میں 17 قیدی فرار ہوئے ۔

شجاع الدین کاسی نے بتایا کہ جوڈیشل لاک اپ محکمہ پولیس کی زیرنگرانی ہوتا ہے اور جوڈیشل لاک اپ کی حفاظت کی ذمہ داری متعلقہ ضلعی پولیس آفیسر پر ہوتی ہے۔

آئی جی جیل نے بتایا کہ صوبے میں جیلوں کی تعداد 11 ہے جس میں 3 ہزار قیدی ہیں ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوٹس

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے چمن جیل پر حملے اور 17 خطرناک قیدیوں کے فرار کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے چمن جیل پر 17 خطرناک قیدیوں کے فرار کے واقعے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ فرار قیدیوں کی گرفتاری کے لیے مشترکہ کارروائی کریں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

17 − one =