اپریل 1, 2025

پی پی آئینی عہدوں کے لئے ن لیگ سے ڈیل نہیں کرے گی

سیاسیات- پیپلز پارٹی کی جانب سے آئینی عہدوں کے لیے (ن) لیگ سے ڈیل نہ کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی تینوں عہدے اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے جس کے لیے پارٹی صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے اپنے امیدوار لائے گی۔

پی پی ذرائع کا کہنا ہےکہ (ن) لیگ کی اپنی پالیسی ہے کہ وہ امیدوار کھڑے کرے یا نہ کرے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم کی سپورٹ کرنے پردونوں عہدے پیپلز پارٹی کو دینےکی پیشکش کی تاہم اس ملاقات میں صدر مملکت کے عہدے پر کوئی بات نہیں ہوئی تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five + nineteen =