اکتوبر 17, 2024

پی ٹی آئی کی غلط فہمی ہے کہ پاکستان میں اقتدار کا فیصلہ امریکہ کرتا ہے۔ بلاول بھٹو

سیاسیات-پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی غلط فہمی ہے کہ پاکستان میں اقتدار کا فیصلہ امریکہ کرتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی سے سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہوا، ہم دہشتگردوں کا مقابلہ کرکے ان کو شکست دیں گے اور ہم یہ اس لیے نہیں کرنا چاہتے کہ کسی ملک نے کہا بلکہ اس لیے کرنا چاہتے ہیں کہ یہ ہمارے منشور کا حصہ ہے اور ہم اپنی آنے والی نسل کو ان سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے پاک امریکہ تعلقات کو نقصان پہنچایا، ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کے معاملے پر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر مشاورت کریں گے ، امید ہے کہ دونوں کے درمیان نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہو جائے گا اور معاملہ الیکشن کمیشن میں نہیں جائے گا۔

بلاول نے کہا کہ اگست 2019 کے بعد سے بھارت کے معاملے  پر پاکستان کامؤقف واضح ہے کہ جب تک بھارت اپنے غیر قانونی اقدامات جو نا صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں بلکہ سکیورٹی کونسل کی قرارداد کے بھی خلاف ہیں پرنظر ثانی نہیں کرتا یہ ممکن نہیں کہ ان کے ساتھ معنی خیز تعلقات قائم ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پُر اعتماد ہوں کہ عوام کو معلوم ہے کہ میری نیت صاف تھی اور میں نے پوری محنت کی اور انشاء اللہ مزید محنت کرکے عوام کے جو مسائل رہتے ہیں ان کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

گزشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سکھر میں ایس آئی یو ٹی کمپلیکس کا افتتاح کیا اور اس موقع پر تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ پیپلز پارٹی الیکشن کیلئے تیار ہے، دو تین روز میں کارکنوں کے ساتھ مل کر انتخابی مہم کا آغاز کریں گے اور بے نظیر کا نامکمل مشن مکمل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ کہ آج سندھ کے اسپتال وفاق سے واپس مل گئے، ڈاکٹر ادیب رضوی کا جو فلسفہ ہے وہ پیپلز پارٹی کا بھی منشور ہے، اس کو پورے ملک میں پھیلائیں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

15 + ten =