سیاسیات-پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جیل بھرو تحریک آج لاہور سے شروع ہوگی۔
پی ٹی آئی کا کہنا ہےکہ چیئرمین عمران خان سمیت کون کب گرفتاری دے گا؟ اس حوالے سے حکمت عملی پارٹی طے کرے گی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے 200 کارکنوں کے ساتھ آج لاہور میں گرفتاری دینے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس نے گرفتار نہ کیا تو گرفتاری دینے ملتان جائیں گے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے مال روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ اور سول سیکرٹریٹ کے اطراف ایک ہفتے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے۔
مزید برآں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دنیا کی پہلی جیل بھرو تحریک ہے جس کا آغاز لیڈر اپنی حفاظتی ضمانت سے کررہا ہے۔