جون 22, 2024

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں 39 شرائط کے ساتھ جلسے کی اجازت

سیاسیات- پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جلسے کی مشروط اجازت مل گئی۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کی 39 شرائط کے ساتھ اجازت دے دی، جس کا این او سی بھی جاری کر دیا۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے عدالتی حکم پر پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت دی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے پی ٹی آئی کو روات جی ٹی روڈ پر جلسے کی اجازت دی گئی ہے۔

ڈی سی اسلام آباد نے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کر کے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کو جلسہ مقررہ وقت پر ختم کرنا ہو گا، جلسے میں ریاست کے خلاف نعرے یا تقریر کی اجازت نہیں ہو گی۔

اسلام آباد کی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جلسے کی سیکیورٹی کی ذمے داری تحریکِ انصاف پر عائد ہو گی، کسی قسم کی ہلڑ بازی کی اجازت نہیں ہو گی، سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 8 جون کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت مانگی گئی تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × 1 =