اپریل 5, 2025

پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کا بڑا سیلابی ریلا پیپلز پارٹی کی جانب بڑھنے لگا

سیاسیات-پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے نکلنے والوں کا بڑا سیلابی ریلا پیپلز پارٹی کی جانب بڑھنے لگا۔

سابق صدر آصف زرداری نے پنجاب میں بیٹھک لگالی، رحیم یار خان، بہاولپور، مظفر گڑھ، راجن پور، بہاولنگر،میانوالی، اوکاڑہ اور خانیوال سے تعلق رکھنے والے کئی رہنماؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

آصف زرداری نے نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی پرچم کے رنگ کے مفلر پہنائےاور  بعد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہر آدمی کو کیس ٹو کیس دیکھیں گے کہ اس کا سابقہ ریکارڈ کیسا ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جنہوں نے پیپلز پارٹی کے خلاف زیادہ باتیں کیں، انہیں پارٹی میں نہیں لیں گے، اتحادیوں کے ساتھ مل کر متفقہ لائحہ عمل ہو گا۔

انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے قومی اسمبلی ،کے پی اور پنجاب اسمبلی توڑ کر غلطی کی، ہم نے کہا تھا کہ اب آپ مذاکرات کی ٹیبل چھوڑ کر غلطی کر رہے ہیں،سیاسی جماعت میں عسکری ونگ نہیں ہونا چاہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × two =