سیاسیات- وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے پی ٹی آئی سیاسی گفتگو کرنا چاہتی ہے تو کرے ہم اس کے لیے تیار ہیں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جو لوگ جیلوں میں ہیں ان کی رہائی عدالتوں سے ہونی ہیں، یہ بتائیں 278 کی لاشیں کہاں ہیں جن کے بارے میں کہا گیا تھا کہ احتجاج کے دوران قتل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کیا، پی ٹی آئی مذاکراتی ٹیم کہتی ہے صرف دو معاملات پربات کرنی ہے، پی ٹی آئی سیاسی گفتگوکرنا چاہتی ہے تو کرے ہم تیار ہیں۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی مشروط پیش کش کے بعد بات چیت کیسے ہوسکتی ہے،اگرسول نافرمانی کی تحریک چلائی گئی تو وہ بری طرح ناکام ہوگی۔
علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کارکنوں کو اکیلا چھوڑ کر ساڑھے 10 بجے اسلام آباد سے فرار ہو گئے تھے۔