مارچ 30, 2025

پی ٹی آئی زمان پارک سے تجاوزات ختم کرے تو پولیس ناکہ بندی ختم کر دے گی۔ محسن نقوی

سیاسیات- عمران خان سے ملاقات کے بعد حکومتی ٹیم نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ملاقات کی ہے۔

ٹیم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو عمران خان سے ہوئی ملاقات سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ زمان پارک کو اصل شکل میں فوری بحال کیا جائے، زمان پارک کے رہائشی پہلےہی بہت مشکلات برداشت کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی وعدے کے مطابق زمان پارک سےتجاوزات ختم کرے، پی ٹی آئی تجاوزات ختم کرے تو پولیس ناکہ بندی ختم کردے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی لیگل ٹیم نے پولیس اور انتظامیہ کو زمان پارک میں سرچ آپریشن کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

کمشنر لاہور کی سربراہی میں حکومتی ٹیم نے عمران خان اور لیگل ٹیم سے ملاقات کی، ذرائع کے مطابق عمران خان نے سرچ آپریشن کیلئے شرائط سامنے رکھ دیں اور ملاقات میں ڈیڈلاک آیا جس کے بعد مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × 2 =