اپریل 5, 2025

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کے گھر چھاپہ، سیلاب و کرونا ریلیف سامان برآمد

سیاسیات-ڈی آئی خان میں مقامی پولیس نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم وہ موجود نہیں تھے جس کے باعث کوئی گرفتاری نہ ہوسکی۔

پولیس نے علی امین کے گھر سے سیلاب ریلیف، کورونا ریلیف کا سامان اور غلیلوں و ڈنڈوں کے تھیلے بھی برآمد کرلئے۔

پولیس علی امین کے گھر سے ریلیف کے سامان کے کئی ٹرک بھر کر لے گئی۔

علی امین گنڈا پور نے چند روز قبل نگراں وزیر اعلیٰ کو خط لکھا تھا جس میں وزیر اعلیٰ پر کئی الزامات لگائے تھے ۔ انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان کے خلاف عوام کو اکسایا اور دھمکیاں دی تھیں ۔

ادھر علی امین کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس ہمارا ذاتی سامان لے گئی ہے جس کی رسیدیں موجود ہیں۔

تاہم پولیس کے مطابق یہ سرکاری ریلیف کا سامان ہے جو مقامی انتظامیہ نے غریب عوام کی امداد کیلئے جاری کیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 + seven =