اپریل 4, 2025

پی ٹی آئی راہنما افغانستان فرار ہوتے ہوئے گرفتار

سیاسیات- پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عبدالباسط افغانستان فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار ہو گئے۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عبدالباسط چوہدری کو پاک افغان سرحد طور خم پر افغانستان فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ عبدالباسط چوہدری کا نام ای سی ایل میں شامل تھا، وہ افغانستان کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے۔

ایف آئی اے حکام پاک افغان سرحد سے گرفتار پی ٹی آئی رہنما عبدالباسط چوہدری کو قانونی کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیں گے۔

خیال رہے کہ عبدالباسط چوہدری راولپنڈی سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے چوہدری امجد کے بیٹے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

20 + thirteen =