اپریل 5, 2025

پی ٹی آئی، اے این پی اور پیپلز پارٹی سے سیاسی اتحاد کیلئے پَر تولنے لگی

سیاسیات-پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور پیپلز پارٹی کو مذاکرات کی دعوت دیدی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی ترجمان پی ٹی آئی معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی کو ہمارے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے کیونکہ جس ایجنڈے پر پیپلزپارٹی اور اے این پی بات کر رہی ہیں وہی ایجنڈا ہمارا بھی ہے۔

معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ اے این پی کو چاہیے کہ سیاسی سطح پر پی ٹی آئی سے ہاتھ ملائے اور بلاول بھٹو جو باتیں کر رہے ہیں ممکن ہے کہ سیاسی اتحاد کی فضا قائم ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اور اے این پی کا تعاون جمہوریت کے لیے مؤثر پیشرفت ہو گی جبکہ بلاول بھٹو نے آصف علی زرداری کو سائیڈ پر کر کے نئی نسل کی بات کی، پیپلز پارٹی اشتراک عمل کے لیے ہاتھ بڑھائے تو ہم تیار ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سابق صدر آصف علی زرداری نے پشاور کا دورہ کر کے پارٹی رہنماؤں اور انتخابی امیدواروں سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی تھی کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ کسی قسم کا اتحاد نہ کیا جائے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × 4 =