مارچ 29, 2025

پیپلزپارٹی ہمیں وزیراعظم کی کرسی پر بٹھا کر نیچے سے سیڑھی کھینچ نہ لے۔ راہنما مسلم لیگ ن

سیاسیات- پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عوام کی خوشحالی کیلئے ن لیگ قیمت دے گی تو پیپلز پارٹی کو بھی قیمت دینا پڑے گی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ پیپلزپارٹی ہمیں وزیراعظم کی کرسی پر بٹھا کر نیچے سے سیڑھی کھینچ لے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ابھی صدر سمیت مختلف عہدوں پر ن لیگ سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر ولید اقبال کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک سکے کے دو رخ ہیں۔

اس کے علاوہ ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ  مخلوط حکومت بنانا آسان کام نہیں ، مخلوط حکومت میں بارگیننگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ جو بھی حکومت بنے وہ 5 سال کے لیے ہونی چاہیے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  حکومت سازی کیلئے مزید آزاد ارکان رابطے میں ہیں، پنجاب میں ن لیگ کی مستحکم حکومت آئے گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty + twenty =