جولائی 29, 2025

سیاسیات- پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے وفاقی حکومت کی جانب سے زائرین پر سڑک کے ذریعے ایران اور عراق جانے پر پابندی لگانے کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا تھا کہ قومی اور عوامی سلامتی کے پیش نظر زائرین کو سڑک کے ذریعے ایران اور عراق جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو سیکیورٹی اداروں کی مدد سے زائرین کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے۔’

انہوں نے کہا کہ مسافروں کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔

حسن مرتضیٰ نے اس پابندی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس کا اثر براہ راست عام آدمی پر پڑے گا، انہوں نے سوال کیا کہ’ جو عام آدمی ریاست کو ٹیکس دیتا ہے، وہ سڑک کے ذریعے سفر کیوں نہیں کر سکتا؟’

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ زیارات کو غریب عوام کی پہنچ سے دور کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ اربعین کے زائرین پیسہ پیسہ جوڑ کر اپنے اہل خانہ کے ساتھ زیارت کے سفر پر جاتے ہیں، وہ سڑک کے ذریعے سفر کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ یہ کم خرچ ہوتا ہے۔’

اربعین کے موقع پر کربلا اہل تشیع کے لیے روحانی مرکز بن جاتا ہے، گزشتہ سال 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد زائرین نے زیارت میں شرکت کی تھی۔

پاکستان میں یکم جنوری 2026 سے زائرین کے لیے ایک نیا ٹریول مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کے تحت زائرین صرف رجسٹرڈ آرگنائزرز کے ذریعے سفر کر سکیں گے۔

اس نئے نظام کے تحت روایتی ’ سالار سسٹم’ ختم کر کے ’ زائرین گروپ آرگنائزر ماڈل’ متعارف کرایا جائے گا، اس کے علاوہ، ایران کے لیے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 15 کی جا رہی ہے، اور عراق جانے والے زائرین کے لیے مزید 107 خصوصی پروازوں کا انتظام بھی کیا جائے گا۔

وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی حالیہ ملاقات کے بعد، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اعلان کیا کہ 8 سے 11 اگست کے درمیان عراق جانے والے زائرین کے لیے خصوصی پروازیں شروع کی جائیں گی۔

شیعہ علماء کونسل نے بھی حکومت کے اس فیصلے پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے بذریعہ سڑک زائرین کے زیارات کے لیے جانے پر پابندی کو ناقابل قبول، بلاجواز اور آئین کے خلاف قرار دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 + 19 =