ستمبر 15, 2024

 پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 16 اگست سے کمی کا امکان

سیاسیات-  پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 16 اگست سے کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے کمی ہوسکتی ہے اور ڈیزل 7 روپے 70 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 49 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 7 روپے 71 پیسے  فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کی بنیادی وجہ بڑی معیشتوں کی جانب سے کم استعمال ہے جب کہ  16 اگست میں ابھی تین دن باقی ہیں اور پی او ایل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھا جا سکتا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 − two =