مئی 7, 2025

پہلگام واقعے کے بعد آرمی چیف کی سخت پوزیشن نے ہی پاکستان کا موجودہ مؤقف تشکیل دیا، امریکی اخبار

سیاسیات۔ بھارت کے ساتھ بڑھتی کشیدگی اور خصوصاً مسئلہ کشمیرپرپاکستان کے آرمی چیف میدان عمل میں آگئے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر ہمیشہ پس پردہ کام کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں لیکن پہلگام واقعے کے بعد جنرل عاصم منیر کی سخت پوزیشن نے ہی پاکستان کا موجودہ مؤقف تشکیل دیا۔

امریکی اخبار نے کہا کہ پاکستان کے سب سے طاقتور شخص جنرل عاصم منیر نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا، جمعرات کو فوجی مشق کے دوران ٹینک پرکھڑے ہو کر جنرل عاصم منیر نے فوجیوں سے خطاب میں کہا کہ بھارت کی طرف سے کسی بھی فوجی مہم جوئی کا فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

اخبار کے مطابق آرمی چیف نے حالیہ دنوں میں کئی بار قیام پاکستان کا سبب بننے والے دو قومی نظریے کا بھی ذکر کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

10 − one =