مارچ 30, 2025

پولیو ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کو معاوضہ دیا جائے. لیویز بلوچستان 

سیاسیات- خاران پولیو ڈیوٹی دینے والے لیویز اور پولیس اہلکاروں کو معاوضہ دیا جائے، لیویز اہلکار سخت حالات میں بلوچستان بھر میں اپنے جان کی پرواہ کئے بغیر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، آخر سیکورٹی دینے والے بھی انسان ہیں، ان کی بھی کئی ضروریات ہوتی ہیں، کئی کئی لیویز اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی اپنے جان کی قربانی دی ہے ، اور دوسری طرف محکمہ ہیلتھ ملازمین ہیں انکے تمام افسران و اہلکاراں کو پولیو ڈیوٹی پر باقاعدہ معاوضہ مل رہا ہے ، لیکن انکے سکیورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں کو پٹرول کا خرچہ تک نہیں مل رہی ہے ، لیویز فورس اپنی زاتی سواری اور بغیر معاوضہ کے پولیو ڈیوٹی سر انجام دے رہے ، لیویز فورس کے اس جزبے اور حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں ،

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب جان نوشیروانی اور ڈپٹی کمشنر خاران و محکمہ کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پولیو ڈیوٹی دینے والے لیویز اہلکاروں کو خصوصی معاوضہ دیا جائے، لیویز اہلکاروں کو اس معاوضے سے محرومی نا انصافی ہوگی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

14 − fourteen =