سیاسیات- پنجاب کے بیشتر شہروں میں فضائی آلودگی برقرار ہے رحیم یار خان سب سے زیادہ مضرِ صحت شہر رہا
آج صبح رحیم یار خان میں سب سے زیادہ 433 پارٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیے گئے، شیخوپورہ میں 294، لودھراں 233 اور راولپنڈی میں 227 پارٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیے گئے۔
سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقے آج بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں جب کہ ملتان میں شدید دھند کے باعث ایم 5 ٹریفک کےلیے بند کردی گئی۔
دھندکے باعث خانیوال، ملتان اور اوچ شریف سے رحیم یار خان تک موٹروے بند ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے سبب ایم ون رشکئی سے صوابی تک بھی ٹریفک کے لیے بند کی گئی ہے۔