مارچ 29, 2025

پنجاب کی صوبائی کابینہ کے نام فائنل، حلف برداری آج ہوگی

سیاسیات- پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور نومنتخب وزرا آج حلف اٹھائیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کی صوبائی کابینہ کے نام فائنل کرلیے گئے ہیں جس کے بعد صوبائی کابینہ آج حلف اٹھائے گی، اس حوالے سے گورنر ہاؤس میں انتظامات شروع کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کی تقریب حلف برداری شام چار بجے ہوگی۔

کابینہ میں 25 وزرا اور معاونین شامل ہوں گے جن سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کابینہ سے حلف لیں گےْ

ن لیگ کے ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کے ناموں کی منظوری نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی مشاورت سے دی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 + thirteen =