دسمبر 21, 2024

پنجاب کابینہ کی جانب سے پارا چنار کے لیے ادویات اور دیگر امدادی سامان بھیجنے کی منظوری

سیاسیات-  پنجاب کابینہ نے پارا چنار کے لیے ادویات اور دیگر  امدادی سامان بھیجنے کی منظوری دے دی۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پارا چنار کے لوگوں کی درخواست پر ادویات اور دیگر  سامان بھیجنے کی منظوری دی گئی۔

کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ  پارا چنار کے عوام ہمارے اپنے ہیں، مصیبت اور مشکل میں انہیں تنہا نہیں چھوڑ سکتے، موبائل ہیلتھ یونٹ بھی پارا چنار بھیجا جائےگا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ چین کے اسکولوں، اسپتالوں اور  سڑکوں  پرکوئی کاغذ تک پڑا نہیں دیکھا، چین کی 60 بڑی کمپنیوں نے پنجاب میں سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا الٹراساؤنڈ جتنی بڑی مشین میں لیکوڈ نائٹروجن سے کینسر ٹیومر کو ختم کیا جا سکتا ہے، چین کی یہ جدید ترین تکنیک اپنانے سے کیمو تھراپی کی ضرورت نہیں پڑتی، پنجاب میں بھی کینسر کے چینی علاج کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کر رہے ہیں۔

پنجاب کابینہ نے ورلڈ بینک کے تعاون  سے پنجاب کلین ایئر پروگرام کی منظوری بھی دی جس کےتحت ای بس، چارجنگ اسٹیشن، سپر سیڈر سمیت ملٹی سیکٹوریل اقدامات کیے جائیں گے ۔

کابینہ نے پاکستان کی پہلے گرین بلڈنگ پراجیکٹ کی تکمیل کی منظوری بھی دی ۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کسان دوست گندم پالیسی متعارف کرائی جائے۔

کابینہ نے سال25-2024 کےگندم اجرا پالیسی اور اسپتالوں میں مفت ادویات کے لیے فنڈز کی منظوری بھی دی۔

کابینہ نے بچوں سے بھیک منگوانےکے لیے اپاہج کرنےکی سزا  ایک سال سے بڑھا کر 10سال کر دی

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

13 − 4 =