دسمبر 23, 2024

پنجاب میں نکاح خواں کیلئے میٹرک تعلیم ہونا لازم قرار دینے کا فیصلہ

سیاسیات- محکمہ بلدیات نے پنجاب میں نکاح خواں بننے کیلئے تعلیم میٹرک کی شرط رکھ دی ہے، اب میٹرک یا مساوی تعلیم کا حامل فرد ہی نکاح خواں بن سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات پنجاب نے نکاح خواں کی تعلیم میٹرک یا کسی دینی مدرسے کی میٹرک کے برابر تعلیم ’’الثانویہ العامہ‘‘ مقرر کر دی ہے۔ آئندہ سے صرف میٹرک پاس یا مساوی سند رکھنے والے افراد ہی نکاح خواں بن سکیں گے۔ محکمہ بلدیات نے یہ سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد اسے باقاعدہ قانونی شکل دلوائی جائے گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

20 + 14 =