اگست 29, 2025

سیاسیات۔ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائے راوی، چناب اور  ستلج میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث تباہی مچ گئی ، دریا سڑکوں پر آگئے، بستیاں ڈوب گئیں ، پنجاب میں سیلاب سے 7 افراد جاں  بحق ہوگئے۔

مسلسل بارشوں اور کے باعث بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد  پنجاب کے بڑے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

دریائے چناب، ستلج اور راوی میں پانی کی سطح بلند ہو کر خطرناک حد کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ سیلاب نے پنجاب میں تباہی مچا دی ہے۔

گوجرانوالہ ڈویژن میں سیلاب سے 7 افراد جاں بحق جبکہ 3 لاپتہ ہوگئے۔

کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر کے مطابق گجرات میں 3،سیالکوٹ میں 2 نارووال اور گوجرانوالہ میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال میں سیلاب کے باعث 3 افراد لاپتہ بھی ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eleven − 3 =