فروری 13, 2025

پنجاب اور کے پی کے نے حکومتی فیصلے پر عملدرآمد سے انکار کر دیا

سیاسیات-پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں نے وفاق کے مارکیٹیں رات ساڑھے 8 بجے اور شادی ہالز 10 بجے بند کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے سے انکار کردیا۔

سینئر وزیر پنجاب میاں اسلم اقبال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت نے عمل درآمد کرنے سے انکار کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت وفاقی حکومت کے توانائی بچت پلان کو مسترد کرتی ہے۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت کا فیصلہ پنجاب حکومت کو قبول نہیں ہے، امپورٹڈ حکومت کا یہ فیصلہ کسی صورت قابل عمل نہیں ہے۔

خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ توانائی بچت وفاقی حکومت کی پالیسی ہے، اس پالیسی پر خیبر پختونخوا حکومت سے کوئی باضابط مشاورت نہیں کی گئی۔

بیرسٹر محمد سیف نے بتایا کہ دکانیں اور مارکیٹس بند کرنے کے اوقات پر بھی کوئی مشورہ نہیں کیا گیا، خیبرپختونخوا حکومت توانائی بچت کے کئی اقدامات پہلے سے اٹھا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں وسیع پیمانے پر سولرائزیشن، ایل ای ڈی بلب کے استعمال پر پہلے سے کام کر رہے ہیں۔

بیرسٹر محمد سیف نے مزید بتایا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، وفاقی حکومت کی اس پالیسی پر عملدرآمد کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔

 

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nineteen + thirteen =