سیاسیات۔ خیبرپختونخوا کے ضلع پارا چنار میں فسادات نے 5 لاکھ کی آبادی کو محصور کرکے رکھ دیا۔
پارا چنار مرکزی شاہراہ کو سکیورٹی خدشات کے باعث مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے اور مرکزی شاہراہ مسلسل 15ویں روز بند ہے۔
شاہراہ کی بندش سے علاقے میں روزمرہ استعمال کی اشیاء ختم ہوگئی ہیں، ادویات اور بہتر علاج نہ ملنے سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔
اس کے علاوہ مریضوں کی پشاور منتقلی اور آکسیجن سلینڈر نہ ہونے سے مشکلات بڑھ گئیں جب کہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں اب تک 10 مریض دم توڑ چکے ہیں۔