نومبر 25, 2024

پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور ندیم افضل چن عمران خان کے خلاف نیب کے گواہ بن گئے

سیاسیات- بانی پی ٹی آئی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور ندیم افضل چن نیب کے گواہ بن گئے۔

ذرائع  کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں پی ٹی آئی کی وفاقی کابینہ کے تین ارکان  پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور ندیم افضل چن بھی گواہان کی فہرست میں شامل ہیں۔

گواہان کی فہرست میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، بینک و ایس ای سی پی افسران، پٹواری ایسٹ ریکوری یونٹ کے سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری کے نام بھی شامل ہیں۔

القادر ٹرسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیف فنانشل افسر بھی نیب کے گواہ ہوں گے۔ نیب نے احتساب عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سمیت دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 + 13 =