اپریل 4, 2025

پرویز الہی نے اگلے الیکشن کے لئے پی ٹی آئی سے 45 نشستوں پر سیٹ ایڈجسمنٹ مانگ لی

سیاسیات-   وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)  سے اگلے الیکشن میں قومی اسمبلی کی 15 اور صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق پرویز الٰہی اور پی ٹی آئی کے درمیان اگلے الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر فیصلہ اب تک نہیں ہو سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا وفد پرویز الٰہی کے مطالبات لے کر عمران خان پاس جائے گا، عمران خان سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی وفد آج دوبارہ پرویز الٰہی سے ملاقات کرے گا۔

گزشتہ روز مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کے درمیان آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملات طے کرنے کے لیے پی ٹی آئی کے وفد کی وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سے ملاقات ہوئی۔

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  ملاقات میں قومی و صوبائی اسمبلیوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے سلسلے میں بات چیت کا دوسرا راؤنڈ آج ہوگا ، حلقوں کی فہرست پر بات چیت ہوگی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

15 + eighteen =