فروری 13, 2025

پاک فوج دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کا گٹھ جوڑ توڑ دے گی۔ آرمی چیف

سیاسیات-  آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شمالی وزیرستان اور تربیلا کا دورہ کیا ہے۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر افسران اور جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج کی توجہ سکیورٹی صورتحال پر ہے، پاک فوج دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا گٹھ جوڑ توڑے گی، سماجی، اقتصادی ترقی کیلئے پائیدار  امن  یقینی بنایا جائے گا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج محنت سےحاصل کیا گیا امن مضبوط بنائے گی، امن قوم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں سے ممکن ہوا۔

آرمی چیف نےایلیٹ ضرار کمپنی سمیت ایس ایس جی افسران اورجوانوں سے ملاقات کی اور کہا کہ جوانوں نے بنوں سی ٹی ڈی کمپلیکس آپریشن اور ایوی ایشن میں بہادری سے کام کیا۔

آرمی چیف نے جوانوں کے بے مثال جذبے اور قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ ایس ایس جی قوم کا فخر ہے۔

آرمی چیف کو فیلڈ کمانڈرز نے تازہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

7 − 5 =