اپریل 7, 2025

پاک بھارت مذاکرات، امریکہ نے فریقین کا معاملہ قرار دے دیا

سیاسیات-امریکہ نے پاک بھارت مذاکرات فریقین کے درمیان دوطرفہ معاملہ قرار دے دیے۔

واشنگٹن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ علاقائی استحکام کی خواہش کا اظہار کرتے آ رہے ہیں۔

نیڈ پرائس نے کہا  پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاہم ڈائیلاگ دونوں فریقوں کا آپس کا معاملہ ہے۔

پاکستان میں توانائی بحران سے متعلق سوال پر نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں توانائی بحران کے بارے میں آگاہ ہیں، توانائی بحران پر ضرورت ہوئی تو مدد کریں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fourteen − 5 =