فروری 13, 2025

پاک ایران تعلقات میں بڑی پیشرفت، ابراہیم رئیسی رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

سیاسیات- پاک ایران تعلقات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے تحت ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی چند روز بعد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی پہلے غیر ملکی سربراہ حکومت ہوں گے جو موجودہ پاکستانی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی 22 اپریل کو وفد کے ساتھ پاکستان پہنچیں گے، ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کیلئے دونوں ممالک کے حکام کے درمیان بنیادی امور طے پا چکے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایرانی صدر دورہ پاکستان میں صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دو طرفہ امور اور پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 + sixteen =