سیاسیات- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے پاک آرمی کے اعلی ترین عہدوں پر تعیناتیوں کے بارے میں کہا ہے کہ متفقہ طور پر سینئر ترین افسران کا آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی متعین ہونا لائق تحسین ہے ہم پوری قوم خاصکر افواج پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جس خوش اسلوبی سے پاک فوج اور حکومت نے سب سے سینئر افسران کی میرٹ کی بنیاد پر ان عہدوں پر تقرری کی ہے وہ انتہائی خوش آئند ہے اس سے محب وطن پاکستانیوں کو احساس خوشحالی اور ملک دشمن قوتوں کو مایوسی ہوئی ہو گی،ملک و قوم کو اس حساس اور مشکل وقت میں اسی اتحاد و اتفاق کی شدید ضرورت ہے تاکہ وطن عزیز مشکلات سے نکل کر ترقی و استحکام کی راہ پر کامیابی سے گامزن ہو سکے-ہماری قیادت نے ہمیشہ ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کی بات کی ہے اور یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ اس متفقہ فیصلے سے ملک میں امن و سلامتی اور اتحاد و وحدت کی فضا مزید آگے بڑھے گی،ملک سیاسی اور معاشی بحرانوں سے نکلے گا اور ہم کامیابی سے ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے اقوام عالم میں ایک مضبوط قوم کے طور پر متعارف ہوں گے عزت و عظمت اسی قوم کا مقدر ہوتی ہے جو آپس میں متحد ہوں اور جن اقوام میں افتراق و تشتت اور نہ ختم ہونے والے تنازعات ہوں وہ قومیں ضعیف اور اغیار کی دست نگر ہوتی ہیں،اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہماری صفوں میں اتحاد و اخوت اور بھائی چارہ قائم فرمائے –
