دسمبر 21, 2024

پاکستان کی کسی حکومت نے امریکہ کو کبھی ایبسولوٹلی ناٹ نہیں کہا۔ سابق وزیراعظم

سیاسیات- سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت اپنے مفاد کیلئے آئین تبدیل کرنا چاہتی ہے، ڈائیلاگ کے نام پر اپوزیشن اور برسر اقتدار طبقہ عوام کو بیوقوف بنا رہا ہے۔

پلڈاٹ کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمان کے استحکام کیلئے حکومت کا رویہ سنجیدہ نہیں، طاقتور طبقات کو آئین کے تابع ہونا پڑے گا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چین سمیت کسی ملک نے معاشی معاہدوں کے دوران پاکستان پر دباؤ نہیں ڈالا، پاکستان کی کسی حکومت نے امریکہ کو کبھی ایبسولوٹلی ناٹ نہیں کہا۔

سیمینار سے خطاب میں سابق وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں نجکاری کمیٹی کا سربراہ وزیر خارجہ ہے، پی آئی اے اور ڈسکوز کی نجکاری ضروری ہے مگر حکومت اس معاملے کو خراب کر رہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان نے کہا سال 1990 کے دوران بہترین اقتصادی پالیسی اور 2014 سے 2017 تک پاکستان کو معاشی ٹریک پر لانے کا کریڈٹ سیاستدانوں کو جاتا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پلڈاٹ کے رہنما محبوب بلال اور دیگر شرکاء نے مضبوط معیشت کو سیاست اور ریاست کیلئے ناگزیر قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے تمام طبقات کو اختلافات ختم کرنا ہوں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

7 + eighteen =