فروری 14, 2025

پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔ چین

سیاسیات-چین کا اعلی سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا

چین کا اعلیٰ سطح کا وفد نائب وزیرخارجہ کی سربراہی میں پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین کے نائب وزیرخارجہ سن وی ڈانگ وفد کی قیادت کر رہے ہیں اور دورے کے موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان سلامتی اور دفاعی امور پر مشاورت ہو گی۔

ترجمان نے بتایا کہ وفود کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران ہونے والی پاک-ایران کشیدگی کے موقع پر چین نے دونوں ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

12 − 8 =