اپریل 4, 2025

پاکستان کی جانب سے ایران کو انقلاب کی سالگرہ پہ مبارکباد

سیاسیات-پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایران کے اسلامی انقلاب کی 45ویں سالگرہ پر تہران کے آزادی اسکوائر کی تصویر شائع کرتے ہوئے مبارکباد کا پیغام جاری کیا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایران کے  اسلامی انقلاب کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے ایکس سرکاری اکاؤنٹ پر ایک پیغام شائع کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے پیغام میں کہا گیا ہے: اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی دن کے موقع پر ہم ایران کے عوام اور حکومت کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اس سے قبل سعودی عرب کے بادشاہ اور ولی عہد نے الگ الگ پیغامات میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی مبارکباد دی تھی۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے بھی ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے انقلاب کی 45ویں سالگرہ کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

thirteen − five =