اپریل 5, 2025

پاکستان کیجانب سے اسرائیل کی غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل روکنے کی شدید مذمت

سیاسیات۔ پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل روکنے کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ رمضان المبارک میں انسانی امداد کی بندش اسرائیل کی منظم مہم کا حصہ ہے، امداد کی بندش عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور  جنگ بندی معاہدے کے لیے خطرہ ہے۔

پاکستان نے مطالبہ کیا ہےکہ عالمی برادری غزہ میں بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائے۔ پاکستان نے اسرائیل کو اجتماعی سزا کے نفاذ پر جوابدہ ٹھہرانےکا مطالبہ بھی کیا ہے۔

سعودی عرب نے بھی اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل روکنے کی شدید مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیلی فیصلےکو بلیک میلنگ  قرار دیا ہے اور غزہ کی آبادی کے لیے اجتماعی سزا کی مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ  انسانی امداد روکنا بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، بین الاقوامی برادری اسرائیل کی سنگین خلاف ورزیاں روکنےمیں کردار ادا کرے۔

واضح رہے کہ غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کا اختتام ہفتےکو ہوا تھا جس کے بعد اسرائیل نے جنگ بندی میں عارضی توسیع کا یکطرفہ اعلان اس شرط پر کیا تھا کہ حماس جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ شروع کیے بغیر مزید یرغمالی رہا کرے۔

حماس کی جانب سے انکار پر اسرائیل نے گزشتہ روز غزہ میں کھانے پینے سمیت ہر قسم کے سامان کا داخلہ روک دیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nine − three =