مئی 4, 2025

پاکستان کا خطے میں کلیدی کردار ہے جو ہمیشہ رہے گا، مشاہد حسین سید

سیاسیات-لاہور میں ادارہ نظریہ پاکستان کے زیراہتمام ایوانِ قائداعظم فورم کی نشست بعنوان ”پاکستان کی امن پسندی اور قومی سلامتی اولین ترجیح“ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان اس خطہ میں امن کا خواہاں ہے، پاکستان کی سلامتی و خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کا تحفظ ہو یا دہشتگردی کیخلاف جنگ، پاکستان کی بہادر افواج نے مادرِوطن کی حرمت پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دی۔ اس موقع پرسینیٹ کمیٹی برائے دفاعی امور کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین نے خصوصی طور پر آن لائن خطاب بھی کیا۔

نشست کے کلیدی مقرر دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) فاروق حمید خان، دانشور مجاہد حسین سید، سکالر خالدہ جمیل، سیکرٹری ادارہ نظریہ پاکستان ناہید عمران گل اور ایڈیشنل سیکرٹری محمد سیف اللہ چودھری، اساتذہ کرام اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا پاکستان کا اس خطہ میں کلیدی کردار ہے جو ہمیشہ برقرار رہے گا۔ بریگیڈیئر (ر) فاروق حمید خان نے کہا پاکستان کو اس وقت بہت سکیورٹی چیلنجز درپیش ہیں۔ افغانستان میں پاکستان مخالف عناصر سرگرم ہیں، بلوچستان میں مٹھی بھر عسکریت پسند ہیں، ہم قومی اتحاد سے دشمنوں کے عزائم ناکام بنا دیں گے۔ ناہید عمران گل نے کہا ہماری قومی سالمیت اولین ترجیح ہے۔ محمد سیف اللہ چودھری نے کہا کہ پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی کی بنیاد قائداعظم محمد علی جناحؒ نے رکھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

7 + fourteen =