فروری 13, 2025

پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کیلئے افغانستان کی تجویز مسترد کر دی

سیاسیات- پاکستان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان( ٹی ٹی پی) سے مذاکرات کےلیے افغانستان کی تجویز مسترد کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان کسی دہشت گرد جماعت ٹی ٹی پی سے مذاکرات نہیں کر رہا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کی افغانستان میں موجودگی پر افغان عبوری حکومت کو آگاہ کیا ہے، افغان حکام سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ داسو حملے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقات کر رہے ہیں، جونہی تحقیقات مکمل ہوئیں میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × one =