اکتوبر 18, 2024

پاکستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کردیا

سیاسیات- پاکستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کردیا۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق سرکاری اسکیم کا 8 ہزارعازمین کے لیے ملنے والا حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کردیا گیا ہے، سرکاری اسکیم کے تحت کم درخواستیں موصول ہونے پرحج کوٹہ واپس کرنا پڑا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ حج کوٹہ واپس نہ کیا جاتا تو رہائش گاہوں کےکرائے اور دیگر اخراجات کی مد میں 24 ملین ڈالرز اضافی ادا کرنے پڑتے۔

ذرائع کے مطابق مہنگے حج کے سبب پاکستانیوں نے درخواستیں کم جمع کرائیں جس کے بعد حج کوٹے کی واپسی کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × four =