مئی 26, 2025

پاکستان نے بھارت کے کتنے جہاز گرائے؟ ائیر مارشل (ر) ارشد ملک کا نیا انکشاف

سیاسیات۔ ائیر مارشل (ر) ارشد ملک نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے 7 جہاز مار گرائے گئے اور 25 اہداف کو انگیج کیا گیا۔

پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے ارشد ملک نے کہا کہ بھارت کی بہت ساری ویب سائٹس اور گرڈ اسٹیشنز بلاک کردیے، بھارت کے جہازوں کو مکمل جام کردیا جس کی وجہ سے وہ لاوارث اُڑ رہے تھے۔

پروگرام میں شریک وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کے لیے مجبور ہوگیا جو پاکستان کی فتح ہے۔

طلال چوہدری نےمزید کہا کہ بھارت ٹرمپ کی مداخلت سے مذاکرات پر راضی ہوگیا۔

دوسری جانب سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ جنگ بھارت کے اپنے گلے پڑ گئی جس کی وجہ سے وہ شدید نفسیاتی دباؤ میں ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × three =