اپریل 3, 2025

پاکستان نے امریکہ سے ایران پر پابندیوں کی وضاحت مانگ لی

سیاسیات- پاکستان نے امریکہ سے وضاحت مانگی ہے کہ کیا امریکی پابندیوں کے اثرات پاک ایران گیس پائپ لائن پر مرتب ہو سکتے ہیں؟ پاکستان چاہتا ہے کہ التواء کا شکار یہ دیرینہ منصوبہ جلد عمل پذیر ہو ۔

وزارت توانائی کے ایک اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ حالیہ عرصہ میں متعلقہ امریکی حکام سے اس حوالے سے بارہا دریافت کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر مملکت مصدق ملک نے بھی اپنے حالیہ دورہ امریکہ میں یہ معاملہ اٹھایا۔ وطن واپسی سے قبل قطر میں بھی امریکی حکام سے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم کے خصوصی معاون نے بھی امریکی ذمہ داران کے آگے معاملہ اٹھایا لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ سے فوری جواب درکار ہے تاکہ اس انتہائی پروجیکٹ کے بارے میں جلد حتمی فیصلہ کر لیا جائے۔ حکام اس منصوبے کے قابل عمل ہونے کے بارے میں پرامید ہیں۔ خصوصاً سعودی عرب اور ایران میں مفاہمت اور خطے میں چین کی نئی سیاسی و اسٹرٹیجک پوزیشن کے بعد پاکستان پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے خاصہ پرامید ہے ماضی میں سعودی عرب نے بھی اس منصوبے کی مخالفت کی تھی۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق، ایران نے گزشتہ جنوری میں کہا تھا کہ پاکستان اپنے علاقے میں اس پائپ لائن کو فروری، مارچ 2024ء تک مکمل کرلے ورنہ 18ارب ڈالرز جرمانہ ادا کرنے کےلیے تیار ہو جائے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one − one =