فروری 13, 2025

پاکستان میں کسی بھی ایسی حکومت کی حمایت کریں گے جو عوام کی مرضی کی عکاس ہو۔ امریکہ

سیاسیات- امریکہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی ایسی حکومت کی حمایت کریں گے جو عوام کی مرضی کی عکاس ہو۔

واشنگٹن میں امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدنت پٹیل نے  پریس بریفنگ میں کہا کہ بین الاقوامی مذہبی آزادی پر امریکی کمیشن ایک آزاد امریکی کمیشن ہے، کمیشن صدر، سیکرٹری خارجہ اور کانگریس کو پالیسی سفارشات فراہم کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ امریکی عوام کیلئے مذہبی آزادی کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے، سفارشات کسی حد تک محکمہ خارجہ کی مخصوص تشویش والے ملک کی فہرست سے مطابقت رکھتی ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومتیں یا دیگرادارے جن کے  پاس رپورٹ سے متعلق سوالات ہیں براہ راست کمیشن سے رابطہ کرنا چاہیے۔

انہوں نےمزید کہا کہ ہم پاکستان میں کسی بھی ایسی حکومت کی حمایت کریں گے جوعوام کی مرضی کی عکاس ہو،ہم یقینی طور پر وہاں کی داخلی یا ملکی سیاست پر کچھ نہیں کہیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی سالانہ رپورٹ میں بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں سے نارواسلوک کی نشاندہی کرچکا ہے اور کمیشن مسلسل 4 سال سے محکمہ خارجہ سے بھارت کوبلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × 2 =