جون 22, 2024

پاکستان میں رواں سال عید الاضحیٰ کے موقع پر 3 روز کے دوران 500 ارب کی قربانی

سیاسیات- پاکستان میں رواں سال عید الاضحیٰ کے موقع پر عوام نے 3 روز کے دوران تقریباً 500 ارب روپے (1.8 ارب ڈالر) کے جانوروں کی قربانی کی۔

پاکستان ٹینرز کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 68 لاکھ جانور قربان کیے گئے جن میں 29 لاکھ گائے، 33 لاکھ بکرے، 3 لاکھ 85 ہزار دنبے، 98 ہزار 700 اونٹ اور ایک لاکھ 65 ہزار بھینسیں شامل ہیں۔

ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق جانوروں کی کھالوں کی مالیت کا تخمینہ 8.4 ارب روپے (30 ملین ڈالرز) لگایا گیا ہے جب کہ جانوروں کی 40 فیصد کھالیں شدید گرم موسم اور نامناسب انتظامات کی وجہ سے ضائع ہوگئیں۔

ادارے کے مطابق عید کے موقع پر پاکستان میں چمڑے کی صنعت کو تقریباً 20 فیصد خام مال ملتا ہے لیکن رواں سال کھالیں ضائع ہونے کی وجہ سے یہ تناسب مزید کم ہو جائے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

11 − nine =