نومبر 28, 2024

پاکستان اور چین کے درمیان ایم ایل ون، گوادربندرگاہ اور زراعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سیاسیات- پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے چین میں مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے۔

پریس کانفرنس میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان سے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، چین اور پاکستان تزویراتی شراکت دار ہیں۔

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا  کہ پاک چین دوستی علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لیے ضروری ہے، مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں، مسئلہ کشمیر پر چین کی مسلسل حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک چین تعلقات علاقائی امن اورخوشحالی کے لیے نہایت اہمیت رکھتے ہیں،پاک چین دوستی وقت کے ساتھ مضبوط ہورہی ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ چین نے پاکستان کی علاقائی سالمیت، خود مختاری اور سلامتی پر حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، چین کے ساتھ ایم ایل ون، گوادربندرگاہ، کان کنی،آئی ٹی، توانائی اور  زراعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہواہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، شاہراہ قراقرم دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کررہی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گرد پناہ گاہیں ختم کرے، اسحاق ڈار نے چین کی قیادت کے ساتھ شانگلہ حملے پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا اور یقین دلایا شانگلہ حملے کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

14 − eight =