اپریل 5, 2025

پاکستان اور چین کا اعتراض نظر انداز، بھارت نے سری نگر میں جی 20 اجلاس بلا لیا

سیاسیات- پاکستان اور چین کو نظر انداز کرتے ہوئے بھارت نے سری نگر میں جی 20 اجلاس بلا لیا۔

جی20 اجلاس 22 سے 24 مئی کے دوران مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں ہو گا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین اور پاکستان نے بھارت کے سری نگر میں جی 20 اجلاس منعقد کرنے پر اعتراض کیا تھا۔

ادھر بی جے پی کی حکومت والی بھارتی ریاست ہریانہ میں ہندو توا مسلح گروپ نے نمازادا کرنے والے مسلمانوں پر حملہ کیا اور مسجد میںتوڑ پھوڑکی، جس کے بعد علاقے میںکشیدگی پھیل گئی، مسلح ہندو دہشت گردوں نے ریاست کے شہر سونی پت کے علاقے صندل کلاں میں اتوار کی شب اس وقت حملہ کر کے ایک درجن سے زائد نمازیوں کو زخمی کردیا، اور توڑ پھوڑ کی، جب مسلمان نماز ادا کر رہے تھے۔

مسلمانوں پر ہندو انتہاپسندوں کے حملے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، حملہ آور ہاتھوں میں تلواریں، خنجر اور بانس کی لاٹھیاں پکڑے آزاد گھومتے نظر آرہے ہیں جبکہ بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں انتہاپسند ہندوئوں نے اپنے مذہبی پرچم کی بے حرمتی کا ڈرامہ رچانے کے بعد مسلمانوں پر اندھا دھند تشدد کیا، جس کے بعد علاقے میں پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × four =