ستمبر 28, 2024

پاکستان اور ایران کا گیس پائپ لائن پروجیکٹ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے پر اتفاق

سیاسیات- پاکستان اور ایران نے اقتصادی اور تجارتی تعاون بڑھانے اور گیس پائپ لائن پروجیکٹ کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق کر لیا۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے نیویارک میں ملاقات کی ہے جس میں مسعود پزشکیان نے شہید صدر آیت اللہ رئیسی کے دورہ پاکستان میں کیے گئے سمجھوتوں کو آخری شکل دینے اور ان پر عمل درآمد کے لیے تہران کے عزم کا اعلان کیا۔

ایرانی خبر ایجنسی نے بتایا کہ صدر مسعود پزشکیان نے تجارتی لین دین میں سہولت کے لیے ریلوے اور روڈ ٹرانسپورٹ کا وسیع نیٹ ورک بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اقتصادی، سیاسی، مواصلاتی اور سکیورٹی کے تقاضے مد نظر رکھے جائيں۔

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے حوالے سے ایرانی صدر نے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ نہ ہوتا تو آج اسرائیل ایسے جرائم کے ارتکاب کی جرات نہ کرتا۔

ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی کہا کہ لبنان پر اسرائیل کے حالیہ حملوں نے ثابت کردیا ہے کہ نیتن یاہو اپنے جرائم کا سلسلہ روکنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے بلکہ اپنی فسطائیت کا دائرہ پورے خطے میں پھیلانا چاہتے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × 2 =