سیاسیات- پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی جس کے مذاکرات کی تکمیل کیلیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب واشنگٹن روانہ ہوگئے۔
وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کے دورہ امریکہ کے دوران پاک، امریکہ ٹریڈ ڈائیلاگ پر حتمی بات چیت ہوگی، تجارتی معاہدے سے دونوں ممالک کی معیشتوں کو فائدہ ہو گا۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک اور امریکہ میں مضبوط تجارتی تعلقات اہم ستون ہیں امریکہ پاکستان کاسب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ پاکستان دوطرفہ تجارت کو روایتی و غیرروایتی شعبوں تک بڑھانا چاہتا ہے۔
اعلامیے کے ماطبق پاکستان میں آئی ٹی، معدنیات، زراعت میں شراکت داری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور وزیرخزانہ کا دورہ تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کی کڑی ہے۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات میں مزید بہتری کے امکانات روشن ہیں۔
اس سے قبل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے دورہ واشنگٹن کیا، وزیرخزانہ نے اس دوران امریکی وزیرخزانہ، تجارتی نمائندے یوایس ٹی آر سے ملاقات کی ملاقاتیں بھی کی تھیں۔
اعلامیے کے مطابق پاک امریکہ تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری میں فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا، پاکستانی وفد نے امریکی سیکریٹری کامرس سے بھی ملاقات کی۔
وزیرخزانہ کی سربراہی میں امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر سے بھی ملاقات ہوئی، جہاں دونوں نے تجارت اور معاشی تعلقات کو دوطرفہ تعلقات کا اہم ستون قرار دیا ہےْ
وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دارہے، پاکستان روایتی اور غیر روایتی شعبہ جات میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے، پاکستان آئی ٹی، معدنیات، زراعت اور دیگر شعبوں کو وسعت دینے کا خواہش مند ہے۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔