اکتوبر 18, 2024

پاکستان اور افغانستان کا دو طرفہ تعلقات کے لیے نیا طریقہ کار متعارف کرانے پر اتفاق

سیاسیات- وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر ایک روزہ دورہ پر افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئیں۔

پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر کررہی ہیں جہاں افغانستان کے ساتھ خطے کی سیکیورٹی مسائل اور پاکستانی طالبان کے ساتھ امن کی صورتحال اور معاشی حالات پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

پاکستانی وفد میں افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی محمد صادق بھی موجود تھے۔

اسلام آباد میں دفتر خارجہ نے کہا کہ حنا ربانی کھر نےافغان عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔

افغان حکام نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان نے دو طرفہ تعلقات کے لیے نیا طریقہ کار متعارف کرانے پر اتفاق کیا ہے تاکہ تمام مشترکہ مواقع اور مسائل کا مذاکرات کے ذریعے جائزہ لیا جا سکے۔

افغان نائب خارجہ امور کے ترجمان حافظ ضیا تکل نے ٹوئٹر پر کہا کہ مسائل سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک نے مثبت اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کو عوام اور خطے کے لیے اہم قرار دیا۔

امیر خان متقی نے پاکستان میں افغان قیدیوں کی رہائی، سرحد پار نقل و حرکت میں مسافروں کو سہولیات، تجارت اور راہداری میں پیشرفت سے متعلق مسائل اٹھائے۔

افغان فریق نے تاپی گیس پائپ لائن، ریلوے لائنز اور دیگر منصوبوں پر پیش رفت کے لیے بھی آمادگی ظاہر کی، انہوں نے سیاسی تعلقات، اقتصادی ترقی اور سلامتی کے بارے میں افغانستان کے موقف کی بھی وضاحت کی۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی فریق نے افغان مہاجرین کے ساتھ اچھے سلوک، سرحد پار نقل و حرکت میں مسائل کے حل اور ویزوں کے اجرا کا وعدہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی وفد نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ پاکستان ٹرانزٹ کو مزید آسان بنانے کے لیے اقدامات کریں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ten − 5 =