ستمبر 27, 2024

پاکستان اور آذربائیجان میں جے ایف17 بلاک تھری لڑاکا طیاروں کی فروخت کا معاہدہ

سیاسیات- آذربائیجان کی فضائی طاقت بڑھانےکے لیے پاکستان کے جے ایف17 بلاک تھری لڑاکا طیاروں کی فروخت کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آذربائیجان کے صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران ان کو جےایف 17 لڑاکا طیارےکی جنگی صلاحیتوں سےمتعلق بریفنگ دی گئی تھی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کی درخواست پر پاکستان نے پی اے ایف کا دستہ باکو میں ADEX-2024 میں شرکت کے تعینات کیا، جس میں فضائی صلاحیت اور  پاکستان کے فخر جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری کے ڈسپلے کا مظاہرہ کیا گیا، جے ایف17 کی پی اے ایف ملٹی رول ٹینکر  ٹرانسپورٹ طیارے سے ائیرٹو ائیرفیولنگ کی گئی،  جس نےطویل فاصلے تک  پہنچنے کی صلاحیت اور  پی اےایف کے لڑاکا طیارےکی پہنچ کا مظاہرہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  صدر  آذربائیجان نے جے ایف 17 کے ڈسپلے کا اور جے ایف 17 تھنڈر کے فضائی مظاہرے کا مشاہدہ کیا، پی اےایف پائلٹس کی پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ لڑاکا طیارے کی چابک دستی کا مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر صدر آذربائیجان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مدد دونوں ممالک کے درمیان موجودہ فوجی تعاون کو مضبوط کرے گی، یہ مدد  دفاعی اشتراک کو  فروغ اور برادرانہ تعلقات کو  مزید مستحکم کرےگی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  جے ایف17 تھنڈر بلاک تھری ایک 4.5 جنریشن ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے، یہ تھری AESA ریڈار  اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے بی وی آر میزائل سے لیس ہے، یہ جہاز  وسیع پیمانے پر جنگی مشن انجام دینےکی صلاحیت رکھتا ہے،  یہ طیارہ آذربائیجان کی قومی سلامتی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے جدید فضائی طاقت فراہم کرتا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

17 − 10 =