جولائی 2, 2024

پاکستانی سفیر کا آپریشن عزم استحکام کی کامیابی کیلئے امریکہ سے چھوٹے ہتھیاروں کا مطالبہ

سیاسیات- امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے آپریشن عزم استحکام کی کامیابی کیلئے امریکہ سے چھوٹے ہتھیاروں کا مطالبہ کردیا۔

واشنگٹن میں مقامی تھنک ٹینک کی جانب سے پاکستان سے متعلق کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان میں امریکہ کے سابق سفرا نے بھی شرکت کی۔

کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر مسعود خان نے آپریشن عزم استحکام کی کامیابی کیلئے امریکہ سے چھوٹے ہتھیاروں کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب کانفرنس میں شامل شرکا نے پاک امریکہ تعلقات پر گفتگو کی اور افغانستان میں امریکی پالیسی پر کڑی تنقید بھی کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انسداد دہشتگردی کے لیے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دی گئی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف نے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کی ہے اور ایوان سے منظور کرانے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ جمعیت علمائے اسلام نے بھی آپریشن کی مخالفت کی ۔

بعدازاں وزیراعظم آفس نے عزم استحکام آپریشن کے حوالے سے وضاحت کی کہ بڑے پیمانے پر کسی فوجی آپریشن پرغور نہیں کیا جا رہا ہے، عزمِ استحکام کا مقصد پہلے سے جاری انٹیلی جنس کی بنیاد پر مسلح کارروائیوں کو مزید متحرک کرنا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seven + one =