سیاسیات- تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا ہے کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ ہوچکا ہے کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کو واپس نہیں لیا جائیگا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ فواد چوہدری کو پارٹی سے برطرفی کا خط جاری ہوچکا ہے، اخلاقی طور پر اب فواد چوہدری تحریک انصاف پر تنقید نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ ہوچکا ہے کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کو واپس نہیں لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل تحریک انصاف کی کورکمیٹی نے اعلان کیا تھا کہ فواد چوہدری سمیت جوبھی پارٹی قیادت پرتنقید کرتا ہے اسے سخت جواب دیا جائے، مشکل وقت میں پارٹی چھوڑنے والوں کے پاس پارٹی معاملات پر تبصرے کا کوئی اخلاقی جواز یا اختیار نہیں۔